زہریلے گٹکے اور ماوا کی فروخت عروج پر ، اس ناسور سے انسانی جانیں ضاع ہورہی ہے،رونجھہ قومی مومنٹ

گٹکے اور ماوا کے مکرو دھندے میں ملوث عناصر کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے گٹکا مافیا اور انکے سپورٹر انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بن رہے ہیں کاروبار پر پابندی لگای جائے ،ضلعی آرگنازر فیضان سرور رونجھو

جمعہ 19 نومبر 2021 22:37

بیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) زہریلے گٹکے اور ماوا کی فروخت عروج پر ہے اس ناسور سے انسانی جانیں ضاع ہورہی ہے گٹکے اور ماوا کے مکرو دھندے میں ملوث عناصر کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے گٹکا مافیا اور انکے سپورٹر انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بن رہے ہیں کاروبار پر پابندی لگای جائے ان خیالات کا اظہار رونجھہ قومی مومنٹ (آر کیو ایم)لسبیلا کے ضلعی آرگنازر فیضان سرور رونجھو نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے کیا انہوں نے بیلا میں زیریلے گٹکے اور ماوا کی سرعام فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی اور تحصیلدار بیلا سردار نور محمد رونجھو و ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور اقدامات نہ کرنے پر تعجب کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کی تباہی کے باعث بننے والا زیریلا گٹکا اور ماوا کی تیاری اور فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلا ایوب اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلا افتخار احمد بگٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہیکہ بیلا میں زیریلے گٹکے اور ماوا کی تیاری وفروخت پر فوری کاروای عمل میں لاکر اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروای کیجائے اور انسانی جانیں بچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :