صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کا قصور کا اچانک دورہ

ڈی ایچ کیوہسپتال اور کورونا ویکسی نیشن سنٹرپر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائز ہ لیا

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر کاگزشتہ روز قصور کا اچانک دورہ ، ڈی ایچ کیوہسپتال اور کورونا ویکسی نیشن سنٹرپر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائز ہ لیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر نے گزشتہ روز قصور کا اچانک دورہ کیا، صوبائی سیکرٹری کو خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے حفاظتی ٹیکوں کی جاری مہم اور ’’ریڈ ‘‘ریچ ایوری ڈور، کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمدموہل، چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرپرویز اقبال، ڈی ایچ اوزسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، صوبائی سیکرٹری نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خسرہ اور روبیلا حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران مطلوبہ اہداف کو ہر صورت پورا کیاجائے ،ڈی ایچ کیودورہ کے موقع پر صوبائی سیکرٹری نے صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، صوبائی سیکرٹری نے ایمرجنسی میں مریضوںاوراُن کے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلہ میں فکس سائیڈ کو بھی چیک کیا، علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری نے ڈی پی ایس سکول میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں ویکسی نیشن کے ریکارڈاور دستیابی کامعائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید بہتر کیاجائے، بس اسٹینڈزپر کورونا ویکسی نیشن کائونٹرز قائم کیے جائیںتاکہ شہریوں کی بروقت ویکسی نیشن کرکے کورونا جیسی موذی مرض سے محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :