ٍبلوچستان: ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

اتوار 21 نومبر 2021 16:45

" کوئٹہ ، ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ھ*قتل ہونیوالے تینوں مزدورں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تینوں مزدورں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تینوں مزدور امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں کام کررہے تھے۔ سکیورٹی حکام نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :