عوام وفاقی حکومت کے قول وفعل کودیکھ کر بدظن ہوگئے ہیں ، منظور وسان

اتوار 21 نومبر 2021 19:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خوابوں کے شہنشاہ مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہاکہ عوام وفاقی حکومت کے قول وفعل کودیکھ کر بدظن ہوگئے ہیں وہ پی ٹی ئی حکومت کو انکی سونامی کی بھینٹ چڑھانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان میں پکنے والا لاوا پھٹا تو پی ٹی آئی والوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا چونڈکو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نیعوام کو عام انتخابات کی تیاری کا مشورہ دے دیا۔

قبل ازیں مشیرزراعت سندھ منظور وسان۔

(جاری ہے)

ایم پی اے منور علی وسان کا چونڈکو شہر میں مدپر شاندار استقبال کیا گیا وہاں پر ہزاروں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ چونڈکو راشدی ہاس پہنچنے پر سید کلیم اللہ شاہ راشدی اور پی پی کے جیالوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ مشیرزراعت منظور حسین وسان کاتحصیل نارا چونڈکو میں پہنچے اور نارا تحصیل کی بڑی شخصیت پیرآف چونڈکوسید کلیم اللہ شاہ راشدی نے منظور حسین وسان کے ہاتھ پر پی پی پی میں شمولیت کی اور بعد میں منظور حسین وسان نے سید کلیم اللہ راشدی اور ان کی فیملی کو پی پی پی میں شمولیت پرمبارک باد پیش کی۔