Live Updates

نوازشریف اور مریم نواز پھر قوم کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں، سمیرا کومل

رانا شمیم کے بعد ثاقب نثار کی آڈیو نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،عمران خان اور اس کو لانیوالی کمپنی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں، لیگی رہنما

پیر 22 نومبر 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز ایک بار پھر قوم کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں۔جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک،رانا شمیم کے بعد ثاقب نثار کی آڈیو نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔عمران خان اور اس کو لانے والی کمپنی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں ۔

چوروں ڈاکوں کے ٹولے نے قومی خزانے کو گدوں کی طرح نوچا ہے۔

(جاری ہے)

سوا تین سالوں میں 2ہزار ارب سے زائد کے کرپشن سکینڈل جعلی صادق و امین وزیراعظم کے دور میں آئے ۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کیلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے کا استعمال کیا گیا لیکن اللہ کی قدرت ہے کہ یہ نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) پوری طاقت کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں۔ٹھگوں نے ملک کو ایسے لوٹا جیسے اپنے دادا جی دکان لوٹ رہے تھے۔لیڈر تقریروں سے عملی طور پر قوم کی خدمت سے بناجاتا ہے۔نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ پاکستانیوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات