جموں کشمیر میں جاری مظالم انسانیت کے ساتھ مذاق ہیں، خواجہ اسلم رضا

کلبھوشن یادیو بل کا پاکستانی پارلیمان سے منظور ہونا پاکستان کے نام پر قربان ہونے والے کشمیری شہدائ کے مقدس لہو کی توہین ہے،رہنماء انجمن طلبہ اسلام

بدھ 24 نومبر 2021 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جاری مظالم انسانیت کے ساتھ مذاق ہیں عالمی امن کے مبلغ منافقت کا لبادہ اوڑھ کر وقتی مفادات کی خاطر معصوم کشمیریوں کے اجتماعی قتل کے مرتکب ہورہے ہیں کلبھوشن یادیو بل کا پاکستانی پارلیمان سے منظور ہونا پاکستان کے نام پر قربان ہونے والے کشمیری شہدائ کے مقدس لہو کی توہین ہے پاکستان کی حکمران اشرافیہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانوں میں دفن کرچکی ہے دنیائ بھر میں مقیم کشمیری اور کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے اس نازک مرحلے پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کریں اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کشمیریوں کی لاشیں کیوں قید میں ہیں بھارتی حکومت اور ریاست کا اس سے زیادہ شرمناک رویہ کیا ہوگا کہ ہمارے شہدا کی میتیں بھی قبضے میں ہیں بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے خوف زدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اسلم رضا نے کہا کہ بعد از مرگ اسیری کا انوکھا شرمناک غیر اخلاقی تجربہ صرف کشمیریوں پر کیا جارہا ہے بابا? کشمیر محمد مقبول بٹ سے آج تک بھارت ہماری لاشوں سے ڈر رہا ہے قبرستان شہدا سرینگر کی قبریں اپنے مکینوں کی واپسی کے لیے دنیا کے انسانیت پسندوں کی راہیں تک رہی ہیں دنیا کی سپر پاورز کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہی