خیبر پختونخوا ،گریڈ16کے6پولیس افسروں کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری

جمعرات 25 نومبر 2021 14:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جان انصاری نےگریڈ16کے6پولیس افسروں کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ16کے ڈی ایس پی فرانزک یونٹ(سی ایف یو) سی سی پی پشاورلقمان خان کو قائم مقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی مہمند،گریڈ16کے ریجنل آفس مردان میں قائم مقام ڈی ایس پی اختراز خان کو قائم مقام ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا،گریڈ16کے قائم مقام ڈی ایس پی سکیورٹی خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آبادعمرحیات کو قائم مقام ڈی ایس پی( سی ٹی ڈی) کرم،گریڈ16کے انوسٹی گیشن کو ہاٹ میں انسپکٹر آصف محمود کوکو قائم مقام ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی)ارکزئی،ریجنل آفس ڈی آئی خان میں قائم مقام ڈی ایس پی خالد محمود کو قائم مقام ڈی ایس پی( سی ٹی ڈی)جنوبی وزیرستان اور ریجنل پولیس آفس مردان میں قائم مقام ڈی ایس پی فاروق زمان کو قائم مقام ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی) باجوڑ کو تعینات کردیا گیاہے۔