ڈاکٹر کہور خان بلوچ عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

وفات سے ملک بھر کی سیاسی جمہوری تحریک، تحریک پسند قومی جدوجہد اور بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد شدید متاثر ہوئی ہے،صدر نیشنل پارٹی

جمعرات 25 نومبر 2021 16:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی اچانک رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایک عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے ان کی وفات سے ملک بھر کی سیاسی جمہوری تحریک، تحریک پسند قومی جدوجہد اور بلوچ و بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد شدید متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی سیاسی جدوجہد اور قومی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی جاری ہے کہ وہ تین دن تک قومی رہنما کے حوالے سے باقاعدہ سوگ کریں گے ان کی مغفرت اور آسودگی کے لئے دعائی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کہور خان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تدفین کے حوالے سے ابھی تک حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن آج ان کی جسد خاکی کسی وقت تربت کے لئے روانہ ہوگی جس کی باقاعدہ خبر تمام ساتھوں تک پہنچا دی جائے گی ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے شاپک کے قبرستان میں کل ممکن ہوگا جس کی اطلاع کریں گے۔ تربت و کیچ کے پارٹی دوست ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین اور دیگر تیاریوں کے لئے اپنا ضروری کام وقت سے پہلے سرانجام دیں۔