Live Updates

معروف اداکارہ عفت عمر کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیونکہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں،میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔اداکارہ عفت عمر کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 نومبر 2021 16:15

معروف اداکارہ عفت عمر کا شوبز چھوڑنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2021ء) : معروف اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیونکہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں اور یقین کریں میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔عفت عمر نے مزید بتایا کہ ان کی شادی 26 سال کی عمر میں ہو گئی تھی جس کے بعد شوبز کی دنیا سے دور ہو گئی تھی۔

پھر ماں کے کردار سے انڈسٹری میں واپسی کی لیکن شدید مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب اپنے کام سے محسوس نہیں کر رہی جس کی وجہ اچھے ڈراموں کا نہ بننا ہے۔واضح رہے کہ عفت عمر ایک یوٹیوب چینل پر بھی پروگرام کرتی رہی ہیں جس نے خوب مقبولیت بھی سمیٹی،عفت عمر وزیراعظم اور حکومتی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں وہ وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں ۔

عفت عمر نے ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی، اس خبر میں وزیراعظم کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے دو بڑے خاندانوں کے ملک میں پیسہ واپس لانے سے متعلق بات کی تھی۔ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔ اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں۔

عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔یہاں واضح رہے کہ عفت عمر عمر 49 برس کی ہو چکی ہیں،ان کا شمار ماضی کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات