آسٹریلین و زیر اعظم کی تما م شہریوں کو کورونا وائرس کی بوسٹر ویکسین بک کرانے کی ہدایت

بوسٹر شاٹس کووڈ19انفیکشن کی چوتھی مہلک لہر سے بچنے کی کلیدہے ،سکاٹ موریسن

جمعہ 26 نومبر 2021 16:18

آسٹریلین و زیر اعظم کی تما م شہریوں کو کورونا وائرس کی بوسٹر ویکسین ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) آسٹریلین و زیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی بوسٹر ویکسین بک کرانے کیلئے خط بھیجا جائیگا۔ ایک بیان میں آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی بوسٹر ویکسین جلد از جلد بک کرانے کیلئے خط بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بوسٹر شاٹس کووڈ19انفیکشن کی چوتھی مہلک لہر سے بچنے کی کلیدہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں ہر فرد کو ویکسین کو فروغ دینے والوں تک رسائی حاصل ہو تاکہ سنگین بیماری یا موت کے خلاف بہترین ممکنہ دفاع کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ 18سال اور اس سے زائد عمر کا ہر شہری بوسٹر ویکسین کیلئے اپنی دوسرے جاب کا چھ ماہ کے بعد لگانے کا اہل ہے۔وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی حکام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے نئے قسم کے کورونا وائرس کی تحقیقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔