لیاقت یونیورسٹی شعبہ دندان کے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ کی تقسیم ،وی سی کا اظہار مسرت

جمعہ 26 نومبر 2021 17:58

حیدرآباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) :لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے زیر اہتمام بی ڈی ایس ٹاپ ٹین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقدکی گی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام دین اُجن نے کی ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ڈینسٹری لمس پروفیسر فیروز کلہوڑو، رجسٹرار لمس حاجی محمد شیخ، ایڈشنل رجسٹرار لمس ڈاکٹر سروپ بھاٹیا،آذر اکبر میمن،اے ڈی ملاح طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروفیسر اکرام الدین اُجن اور پروفیسر فیروز کلہوڑو نے 54 طلباءطالبات کو ایوارڈ سے نوازاتقریب سے خطاب میں وی سی لمس پروفیسر اکرام الدین اجن نے کہا کہ ایوارڈ دینے کا مقصد محنتی اور ذہین طلباءکو پذیرائی دینے کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے ذریعے ڈینسٹری کے ٹاپ ٹین طلبہ و طالبات کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے ساتھ ان کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،ڈینٹل لمس کے طلباءبہت ذہین ہیں اور انہوں نے تدریسی عمل کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے لمس کا نام روشن کیا ہے ۔ڈین آف ڈینسٹری پروفیسر فیروز کلہوڑونے خطاب میں کہا کہ انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہماری بچیوں اور بچوں کی یہ قابلیت اور ذہانت ہم سب کے لیے باعث فخر ہے ۔

ایوارڈ تقریب میں طلبا کی جانب سے ڈین فیکلٹی آف ڈینسٹری پروفیسر فیروز کلہوڑو اور ایڈیشنل رجسٹرار لمس ڈاکٹر سروپ بھاٹیا کو شیلڈ کا تحفہ دیا گیا۔اس موقع پر وی سی لمس پروفیسر اکرام الدین اُجن نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر صبوحی غنی کو دیاتمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ عامر شیخ،عمر دراز،شریف بیگ اور غلام حیدر پنہور کو دیا گیا،ایوارڈ تقریب کے بعد لائف میوزیکل پرفارمنس اور ٹیبلو بھی پیش کئے گے-

متعلقہ عنوان :