الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔

(جاری ہے)

تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ(Free) اپنا ووٹ چیک کریں۔ براہ کرم اپنا CNIC (قومی شناختی کارڈ نمبر) بغیر ہائفن (-) کے اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں۔ آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو یہ پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔