سفری خدمات کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 71.73 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:28

سفری خدمات کی برآمدات میں  تین ماہ کے دوران  71.73 فیصد  اضافہ ہوا، شماریات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 71.73 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کےمطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سفری خدمات کی برآمدات 140.99 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 71.73 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان کو 82.10 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں ذاتی سفری خدمات کی برآمدات میں 71.93 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ذاتی سفری خدمات کی برآمدات سے 140.58 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ذاتی سفری خدمات کی برآمدات سے 81.77 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔دیگر  سروسز کی برآمدات 69.92 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بزنس سروسز کی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 24.24 فیصد ریکارڈ کی گئی  ہے۔