ایف پی سی سی آئی الیکشن مہم عروج پر،یوبی جی کا لاہور میں بڑا پاورشو

صدارتی امید وار ڈاکٹر نعما ن ادر یس بٹ کو بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب کر وائینگے‘ چوہدری عرفان یوسف

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

ایف پی سی سی آئی الیکشن مہم عروج پر،یوبی جی کا لاہور میں بڑا پاورشو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایف پی سی سی آئی انتخا با ت میں یو بی جی کی جا نب سے صدارتی امید وار ڈاکٹر نعما ن ادر یس بٹ کو بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب کر وائیں گے ، گر وپ لیڈر سیا لکو ٹ چیمبر ر یا ض الد ین شیخ کی جا نب سے بز نس کمیو نٹی کیلئے کا وشیں بے مثا ل ہیں، انہو ں نے کاروباری برادری کی سہو لت کیلئے سیا لکو ٹ ائیر پورٹ کا قیا م، آئیر سیا ل سمیت ڈرائی پو رٹ کا قیا م جیسے دیگر پر اجیکٹس جو بز نس کمیو نٹی کی سہو لت کیلئے منظور کر وائے۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے سابق ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ایف پی سی سی آئی الیکشن 2022کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزیدکہا کہ شیخ ر یا ض الد ین کی کا وشو ں کو مد نظر رکھ کر سیا لکو ٹ سے ایف پی سی سی آئی کے امید وار ڈاکٹر نعما ن ادر یس کو کا میا ب بنا ئے، ڈاکٹر نعما ن ادر یس کو بھا ر ی اکثر یت سے فیڈر یشن میں صدر منتخب کر وائے تا کہ بز نس کمیو نٹی کے مسا ئل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا سکے بز نس کمیو نٹی کا ایف بی آر سمیت دیگر حکومتی مسا ئل کو حل کر ایا جا سکے،انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر نعما ن ادر یس بز نس کمیو نٹی کے مسا ئل کی آواز کو ہرپلٹ فار م پر بلند کر ینگے، حا جی عرفا ن یو سف کا مزید کہنا تھا ر یا ض الد ین شیخ نے ہمیشہ بز نس کمیو نٹی کی بہتر ی کیلئے اقداما ت کیے،ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کی فتح آسما نو ں پر لکھی جا چکی ہے، گر وپ لیڈران ایس ایم منیر، افتخا ر علی ملک اور ر یاض الد ین شیخ کی قیا دت میں ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی ہی بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب ہو گا۔