سعودی عرب میں 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں

جو بھی کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائیگا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا،سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:13

سعودی عرب میں 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 4657ویب سائٹس پر پیش کیے جانیوالے مواد کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان میں سے 1110کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفت ضرور ہوگی، جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائیگا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :