ْفلم ’’موم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور انکے اہلخانہ کیساتھ تعلقات قائم ہوئے‘ سجل علی

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتادیا۔حال ہی میں سجل علی نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اٴْنہوں نے بالی ووڈ کی انجہانی اداکارہ سری دیوی اور اٴْن کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کٴْھل کر بات کی۔

سجل علی نے بتایا کہ ’فلم ’’موم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور اٴْن کے اہلخانہ کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ ’اٴْن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اٴْس وقت بننے والا رشتہ بیحد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ اس دوران امّی کا انتقال ہونا اور سری دیوی کا ملنا، میرے لیے خوش نصیبی تھی۔

سجل علی نے مزید کہا کہ جھانوی کپور کے ساتھ بھی اٴْسی دوران دوستی ہوئی اور آج تک وہ رشتہ قائم ہے۔واضح رہے کہ جھانوی کپور اکثر سجل علی کی تصاویر پر کمنٹس کرکے اٴْن کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نواز الدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :