ظ*کوئٹہ ،پشتون تحفظ مومنٹ نہیں بلکہ پشتون تقسیم مومنٹ ہے ،ملک سکندر ایڈووکیٹ

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک سمندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ نہیں بلکہ پشتون تقسیم مومنٹ ہے اس میں وہ عناصر شامل ہے جو سیاسی پارٹیوں میں ناکام ہوکر اس نام نہاد تحریک میں شامل ہوئے ہے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جلد ازجلد رہا کیا جائے ان خیالات کااظہار ملک سمندر ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ نہیں بلکہ پشتون تقسیم مومنٹ بن گیا ہے میں اپیل کرتا ہوں اعلیٰ حکام سے کہ علی وزیر کے ساتھ جو ظلم وزیادتی روا رکھا جارہاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جلد ازجلد رہا کیا جائے پشتون تحفظ مومنٹ علی وزیر کے نام پر اپنے دکانداری چمکارہے ہیں اور پشتونوں کو تقسیم کرنے کی ایک ناکام سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کا کوئی بنیادی آئین اور نہ ہی قانون ڈھانچہ ہے پشتون تحفظ مومنٹ میں سارے وہ عناصر شامل ہے جو اپنی سیاسی جماعتوں سے ناکام ہوکر اس نام نہاد پشتون تقسیم تحریک میں شامل ہوئے ہیں بعض عناصر اپنے سیاسی جماعتوں کے آئین اور منشور سے ہٹ کر اس نام نہاد تنظیم کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور میں اپیل کرتا ہوں ان سیاسی جماعتوں کے دغلاپالیسیوں کی وجہ سے کہ ان کے اپنے ہی کارکن اس نام نہاد پشتون تحفظ مومنٹ کی تحریک میں شامل ہے ۔