چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ سے کوئٹہ میں مختلف شخصیات کا تعزیت

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ سے کوئٹہ میں مختلف شخصیات نے تعزیت کی، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس محمد نور مسکان زئی کے والد ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ کے انتقال پر کوئٹہ میں سابق گورنر امیرالملک مینگل، سابق گورنر امان اللہ یاسین زئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، ہائی کورٹ ججز جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ جسٹس ظہرین الدین کاکڑ، جسٹس کامران ملا خیل، سابق جج احمد خان لاشاری،سابق جج شوکتِ رخشانی، سابق جج امان اللہ بلوچ، سابق جج میر عبدالرشید عمرانی ، سینئر وکیل سینٹیر کامران مرتضیٰ ،ایڈوکیٹ آصف ریکی، ایڈوکیٹ نادر چھلگری چیف احسان احمد ملنگزئی، سردار محمد اشرف کبدانی، میر عبدالخالق ملنگزئی، ناصر ملنگزئی، مولانا مختیار احمد حبیبی، حاجی امان اللہ شاہوانی، شکراللہ رند، ٹکری محمد نصیر، حاجی میر جلیل ریکی ،زلقرنین آفریدی، علی حسن امیت کمار،صوبائی سیکرٹری عبدالرحمن بزدار، ہاشم غلزئی، نورالحق بلوچ ،عبدالرازق دلاوری سمیت دیگر ججز صاحبان وکلاء ، صوبائی سیکرٹیرز سرکاری آفیسران، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکان زئی سے ان کے والد کے انتقال پر کوئٹہ میں تعزیت کی۔