پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کا بیان

پیر 29 نومبر 2021 14:29

پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی اس ضمن میں مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی برآمدات  کی ترویج کے لیے وزارت تجارت کوشاں ہے ، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کے لیے  کوشش کرنی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

>