افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:06

افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وزیراعلی اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔