سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:06

سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کو سانحہ 9مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے لیے 20اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے سانحہ 9مئی 2023ء کے واقعات کے مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان سزاں کی معطلی اور بریت کے لیے اعجاز چوہدری نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔