کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 29 نومبر 2021 14:36

کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت دیگر شہروں میں کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن کل 30 نومبر بروز منگل کو بھرپور طریقے سے منایاجا ئے گا جبکہ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مختلف موبائل فون کمپنیز اور پی ٹی سی ایل سمیت انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے دیگر اداروں سمیت این جی اوز کے اشتراک سے مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجا ئے گا جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ایکسپرٹس سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا کو اہم امور کے بارے میں بریف کیاجا ئے گا۔ماہرین انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایاکہ اس دن کو منانے کا آغاز 30نومبر 1998 کو ہوا تھا جس کا مقصدتمام شہریوں میں کمپیوٹر کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق مکمل رہنمائی و معلومات فراہم کی جا سکیں۔مزید برآں مذکورہ دن کی مناسبت سے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک کمپنیوں کی جانب سے واکس کااہتمام بھی کیاجا ئے گا۔