Live Updates

قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل

ڈیزل پر اس وقت 45 روپے لیوی اور تقریبا 30 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے،سابق وفاقی وزیر خزانہ

ہفتہ 9 مئی 2026 19:35

قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کے کفایت شعاری کے دعوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15، 15 روپے فی لیٹر جو حالیہ اضافہ کیا ہے، کی اصل وجہ عالمی قیمتیں نہیں بلکہ لیوی اور ٹیکسز میں اضافہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر لیوی 120 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 415 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس قیمت میں تقریبا 20 روپے فی لیٹر ڈیوٹی بھی شامل ہے جبکہ ڈیزل پر اس وقت 45 روپے لیوی اور تقریبا 30 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی کل قیمت کا 33 فیصد اور ڈیزل کی قیمت کا 16 فیصد براہِ راست حکومتی محصولات پر مشتمل ہے۔سابق وزیر خزانہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اس پر مزید اضافی ٹیکس وصول کرنا سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا "ایک طرف حکومت کفایت شعاری کے دعوے کرتی ہے، لیکن دوسری طرف تمام مالی بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات