ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
ہفتہ 9 مئی 2026 17:56
(جاری ہے)
اس کے باوجود ایف آئی آر اسی دن کیوں نہیں درج کرائی گئی، اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی۔ یہ وضاحت بھی نہیں کی گئی کہ زخمی گواہ نے کیوں ایف آئی آر درج نہیں کرائی، گولیوں کے 5 خالی خول بھی فرانزک کے لیے لیبارٹری نہیں بھجوائے گئے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ استغاثہ بغیر شک و شبہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ ہائی کورٹ کا یہ کہنا کہ وقوعے کے 14 سال بعد ملزم کا گرفتار ہونا ثابت کرتا ہے وہ قصوروار ہے، اسے قانونی طور پر قابل تائید نہیں قرار دیا جاسکتا۔ ملزم سے 342 کے بیان میں مبینہ مفروری کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔عدالت عظمی کے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ وہ شہادت یا واقعہ جو ملزم کے 342 کے بیان میں اس کے سامنے نہ رکھا جائے وہ ملزم کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتا۔ ملزم گرفتاری کے خوف سے یا پولیس کے ہراساں کیے جانے کے خوف سے مفرور رہے تو اس بنیاد پر اسے قصوروار قرار نہیں دیا جاسکتا۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ کے پیش کیے گئے شواہد نقائص اور شکوک شبہات سے بھرپور ہیں۔ فوجداری فقہ قانون میں طے شدہ اصول ہے کہ کوئی واقعہ جو شک پیدا کرے اس کا فائدہ ملزم کو ہی جاتا ہے۔ 14 سو سال سے طے شدہ ہے کہ ایک بے گناہ کو سزا کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کر دینا بہتر ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر درخواست گزار محمد اقبال کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہے اسے فوری رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ اس مقدمے کی ایف آئی آر 29 اپریل 2006 کو بلدیہ ٹان کراچی میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں ملزم محمد اقبال کو 2 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور سندھ ہائی کورٹ نے بھی بعد ازاں یہ سزا برقرار رکھی تھی۔مزید اہم خبریں
-
معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں شاندار تقریب
-
ایف بی آر نے جائیداد ویلیویشن معاملات میں ٹیکس محتسب کی ازخود نوٹس،صدرمملکت کے فیصلے کو چیلنج کردیا
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
-
پٹرول کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگ کیسے جئیں گے؟ خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اعتماد میں لیا
-
اب اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہوگا، معرکہ ترقی نہ جیتا تو معرکہ حق کا دفاع زیادہ دیر نہیں کرسکیں گے، احسن اقبال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کو یوم فتح پر مبارکباد
-
ملک بھر میں 5G کے باقاعدہ آغاز میں تاخیر کا خطرہ
-
سی بی ڈی پنجاب کا اربوں روپے کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، حکومتی امور پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی زیرصدارت اہم اجلاس، آئندہ بجٹ میں برآمدات کے فروغ کے لئے مجوزہ سکیم کا جائزہ لیا گیا
-
مئی واقعات پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہیں،شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.