تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

11 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2026 18:00

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2026ء) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں رانا سکندر حیارت نے کہا کہ 11 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔