ٹی10 کرکٹ فارمیٹ عمدہ اور تیز ترین فارمیٹ ہے، اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہئی:ٹام بینٹن

پیر 29 نومبر 2021 21:03

ٹی10 کرکٹ فارمیٹ عمدہ اور تیز ترین فارمیٹ ہے، اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہئی:ٹام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) دکن گلاڈی ایٹر کے بلے باز ٹام بینٹن نے کہا ہے کہ ٹی10بہترین فارمیٹ ہے اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہئے اور کرکٹ کا یہی فارمیٹ اولمپکس میں بھی شامل ہو سکتا ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس ٹام بینٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ فارمیٹ عمدہ اور تیز ترین فارمیٹ ہے جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے فلم کی طرح دیکھنا چاہئے۔

بعض شائقین کے لئے ٹیسٹ حالانکہ T20دیکھنا مشکل ہو تا ان کے لئے ٹی ٹین بہت اہم ہے وہ اسے فلم کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔ یہی خاصیت ٹی ٹین کو اولمپیکس کے لئے موزوں بناتی ہے۔ٹیم دکن گلاڈی ایٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ٹیم بہت اچھی ہے اور کوچز محنت اور لگن سے ٹیم کی پرفارمنس کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں اور قوی امید ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی کی وجہ سے نمایاں ہوگی۔

(جاری ہے)

بہترین کھلاڑی سے متعلق سوال کے جواب میں بینٹن نے کہا کہ وینندر ہسرنگا بہترین گیند باز ہیں وہ کسی بھی وقت دوسری ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ٹام بینٹن نے کہا کہ اچھے بلے باز کو اپنی کارکردگی کی طرف دھیان دینا چاہئے بعض اوقات کچھ گیندیں ضائع بھی ہو جائیں تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں بس اپنے کھیل کی طرف متوجہ ہوںا ور اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں کیونکہ ایک اچھا کھلاڑی کسی بھی جگہ شاٹ کھیل سکتا ہے۔

اپنی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بار ے سوال کے جواب میں ٹام بینٹن نے کہا کہ اکتوبر میں کرکٹ نہیں کھیلی زیادہ وقت فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارا اب امید ہے کہ آئندہ برسبین میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیم میں واپس جانے کے لئے تیار ہوں لیکن زیادہ دبا نہیں لینا چاہتا صرف اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

>