فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے اضافے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا منگل کو سماعت کرے گا

muhammad ali محمد علی پیر 29 نومبر 2021 23:40

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے اضافے کی درخواست
۱لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2021ء) فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے اضافے کی درخواست ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا منگل کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا میں کل بروز منگل سماعت ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کے پاس اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے اورفرنس آئل سے22 روپے21 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے ماہ میں پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26فیصد، کوئلے سے 16.69فیصد ، فرنس آئل 10.88 اور ڈیزل سے 0.51 فیصد رہی، جبکہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے فی یونٹ قیمت میں 4روپے 75پیسے اضافے کی منظوری دیے جانے کی صورت میں صارفین پر 60ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے مہنگائی پلان تیار کر لیا گیا۔بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھائی جائیں گی۔حکومت پلان کے تحت آئندہ ڈیڑھ برس میں 3 مرحلوں میں بجلی سبسڈی ختم ، نرخ میں اضافہ بنیادی ٹریف پر ہو گا۔

فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں عوام کی جیب سے پیسہ نکالنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے اوگرا فیصلوں پر بھی عملدرآمد اسی سال سے ہو گا۔آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی گذشتہ دو سالوں کی سطح پر لانے کے لیے لیوی جون تک ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھائی جائے گی۔پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء پر سیلز ٹیکس 17 فیصد عائد کیا جائے گا۔آ