چین میں خودکار گاڑیوں کی کمرشل آزمائش کا آغاز

منگل 30 نومبر 2021 13:12

چین  میں خودکار گاڑیوں کی کمرشل آزمائش کا آغاز
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ   میں خودکارگاڑیوں کی پہلی کمرشل آزمائش کا آغاز ہوگیا  ہےجس کے لئےرواںہفتے کے آغاز میں  ہی متعلقہ انتظامی پالیسی ترتیب دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے  نے خودکار ڈرائیونگ زون آفس کے سربراہ کونگ لئی کے  حوالے سے بتایا  کہ رواں سال اپریل سے اب تک خودکارڈرائیونگ کے مجموعی طورپر 30 لاکھ کلومیٹر ٹیسٹ کئےگئے  جس کی انتظامی پالیسی کے تحت اچھے نتائج رہےاور یہ شرائط اس کی کمرشل آزمائش کو پورا کرتی ہیں۔

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بائیدو اورپونی ای  ابتدائی کمپنیاں ہیں جنہیں آزمائشی سروس کیلئے چنا گیا ،یہ 100 کے قریب  گاڑیاں اس سروس کیلئے مختص کریں گی جو شہر کے 60 مربع کلومیٹر کے معا شی تر قیاتی زون میں چلائی جائیں گی۔انتظامی پالیسی کے تحت کمپنیاں مسافروں کو سروس فراہم کرنے سے قبل کرایہ اور ادائیگی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گی۔