ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،17غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا‘چیف ٹائون پلانر

منگل 30 نومبر 2021 16:40

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،17غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون فور نے جوہرٹاؤن، ڈیفنس روڈ، پائن ایوینو، خیابان جناح اور یو ایم ٹی روڈ پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 17غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانرایل ڈی اے طاہر میو نے کی۔

اس موقع پر چیف ٹائون پلانر نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے عملے نے یوایم ٹی روڈ پر ایک غیرقانونی بیسمنٹ کی تعمیر مسمارکر دی۔مسجد تقویٰ کے عقب میں واقع غیرقانونی رہائشی سٹرکچر سربمہرکر دیاگیا۔پلاٹ نمبر50اے ون پی آئی اے سوسائٹی میں غیرقانونی دکانیں مکمل طور پر مسمارکر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر242،243،اور244 بلاک سی، پی آئی اے سوسائٹی پر قائم غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں۔پائن ایونیو سکیم میں واقع دو غیرقانونی اسٹیٹ آفس سربمہرکر دیئے گئے۔ڈیفنس روڈپرزیر تعمیر غیرقانونی پلرز مسمارکر دیئے گئے۔مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن میں غیرقانونی ریسٹورینٹ سربمہرکیا گیا۔قادر توپباش چوک پر ایک غیر قانونی چاردیواری مسمار کی گئی اورفروٹ، سبزی، گوشت کی عارضی دکانیں ہٹا دی گئیں۔

واپڈا ٹاؤن میں پلاٹ نمبر11بلاک ایم پر قائم ایک عمارت سربمہرکر دی گئی۔ایئر لائن سوسائٹی میں پلاٹ نمبر477اے پر قائم پراپرٹی آفس سربمہرکردیا گیا۔پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں پلاٹ نمبر46سی پر قائم دکانیں سربمہرکر دی گئیں۔پلاٹ نمبر22آر ٹو جوہرٹاؤن پر زیر تعمیر عمارت مسمارکر دی گئی۔پلاٹ نمبر881اور882 بلاک آر ون جوہرٹاؤن پر غیرقانونی زیر تعمیرعمارتیں مسمارکی گئیں ۔یوسی پی کے قریب رہائشی عمارت کے کمرشل استعمال پراسے سربمہر کر دیا گیااورجوہرٹاون میں ایک غیرقانونی کیفے سربمہر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :