پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہو گا

منگل 30 نومبر 2021 21:35

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہو گا
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم قومی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :