ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے، شہباز گل
آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس کے سوا کچھ نہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوئوں کے نرغے میں ہے،معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے، 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں، معاون خصوصی کا اپوزیشن کو جواب
بدھ 1 دسمبر 2021 00:09
(جاری ہے)
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ جب ہم نے شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کی تو بھاگ گئے، ن لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے، ثابت ہو گیا کہ میاں مفرور اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ نوٹ کو عزت دی۔
انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ نے عوام سے ان کا ووٹ کا حق ہی نہیں عزت بھی چھینی، روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا گھنائونا فعل ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ ای وی ایم کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری کے کریڈٹ پر بھٹو نام کے سوا کچھ نہیں، آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکائونٹس کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کریڈٹ پر کرپشن کے کارناموں کے سوا کچھ نہیں،5 سال سے مسلسل حکومت میں رہنے کے باوجود سندھ سرکار کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان کی تیسری نسل آج بھی بھٹو کے نام اور سندھ کارڈ پر سیاست کی کوشش میں ہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوئوں کے نرغے میں ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زرداری ٹولے کا نظریہ سیاست صرف اور صرف مال اکھٹا کرنا ہے، پرچی چیئرمین کی سیاست کا محور زرداری صاحب کے نظریہ کرپشن کا دفاع ہے۔شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ بے شرمی، ڈھٹائی، منافقت جیسے الفاظ کی مفصل تشریح ہیں، معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ دینے والے نااہل معیشت کا راگ نہ الاپے، سمدھی کو قوم کا خزانہ سونپنے والے اپنی کارستانیوں کی وجہ سے مفرور ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ اعداد وشمار کے ہیر پھیر کے ماہروں نے ماضی میں عوام کو جعلی اعداد وشمار دیئے، کیمپ آفسز کے نام پر قومی خزانے کو 572 ملین کا چونا لگانے والے قوم کے درد سے ناآشنا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں، چھوٹے میاں نی10 سالوں میں ملک کو دیوالیہ کرکے ذاتی اثاثے 85 فیصد بڑھائے، 10 بھینسوں سے ارب پتی بننے والے چھوٹے میاں کرپٹ اعلی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.