غ*ملک کی تباہی کا بڑا سبب احکام الہی سے روگردانی ہے،رہنما علما اسلام ضلع کوئٹہ

منگل 30 نومبر 2021 23:15

{کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سرپرست مولانا قاری مہر اللہ مولانا شیخ احمد مولانا محمد ہاشم خیشکی نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کا بڑا سبب احکام الہی سے روگردانی ہے۔مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے نے قادیانی لابی کو قوم پر مسلط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر جمعیت کے ہوتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ کوئی وطن عزیز کی اسلامی شناخت کا خاتمہ کرسکے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر عمل کرنے سے فلاح اور کامیابی ہے،مقررین نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی اساس اور بنیاد پر نظریات پر کاربند رہے گی اپنے اصولوں اور دستور پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرہ میں ایک عادل اور صالح حکومت کا قیام اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے ہے اس کیلئے جدوجہد زندگی کے اہم مقاصد میں شامل ہے اور خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات خلفا راشدین نے یہ بہترین نظام نافذ کر کے اس کی حقانیت، ضرورت اور افادیت واضح کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مملکتِ اسلامیہ کے تمام شہریوں کے معاشی حقوق کی نگہداشت اور انہیں روٹی، کپڑا اور مکان فراہم کرنا اسلامی حکومت کے اہم فرائض میں سے ہے جسے پورا کیے بغیر وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتی۔ جرائم کے خاتمہ اور معاشرہ کی اصلاح کے لیے اسلامی حدود و تعزیرات مثلا زنا، شراب، قتل، ڈاکہ، چوری، ارتداد وغیرہ جرائم کی شرعی سزاں کا نفاذ ناگزیر ہے بدقسمتی سے 74سال بیت جانے کے باوجود یہاں اسلام کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ آج علما کی سیاست ہی کی برکت ہے کہ وقف املاک ایکٹ اور گھریلو تشدد بل جیسے غیر اسلامی بلز کی خلاف آواز بلند ہورہی ہے اہم معاملات میں قوم کی صحیح اور مکمل راہنمائی کیے بغیر اپنی ذمہ داریوں سے عند اللہ تعالی و عند الناس عہدہ برآ نہیں ہواس کے بعد اس بات کو بھی پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ جمعیت علما اسلام نے ہر دور میں ملتِ اسلامیہ کی بھرپور سیاسی راہنمائی کی ہے۔

اور ملت اسلامیہ کی سیاسی تاریخ کا کوئی باب ایسا نہیں جو علما کے عملی سیاست میں حصہ لینے کے مسئلہ میں خاموش ہو۔ علما اسلام نے جہاں مسلم معاشرہ میں قرآن و سنت اور فقہ و تاریخ جیسے اسلامی علوم کی حفاظت و اشاعت کی ہے وہاں ملت اسلامیہ کو ظلم سے نجات دلانے، نظامِ عدل و انصاف کے مکمل نفاذ اور مسلم حکومتوں کو راہ راست پر لانے کے لیے بھی بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اس حوالے سے علامہ شبیر احمد عثمانی، مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود سے لے کر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان تک سنہرا باپ ہے، قائد جمعیت کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا