اومی کرون کا خطرہ: ویمن کرکٹ ٹیم کو وطن واپسی پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 دسمبر 2021 13:18

اومی کرون کا خطرہ: ویمن کرکٹ ٹیم کو وطن واپسی پر قرنطینہ میں بھیج دیا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے گئی تھی جو اومی کرون وائرس کے خطرے کے پیش کوالیفائر ختم ہونے کےباعث وطن واپس پہنچ گئی۔ ویمنز کرکٹرز آج زمبابوے سے براستہ عمان وطن پہنچی ہے جسے تین روز کے لیے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہےکہ ویمن ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی آج صبح پاکستان پہنچی ہے جس کے بعد مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کوقرنطینہ کیا گیا ہے جہاں انہیں تین روز گزارنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے۔