پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

بدھ 1 دسمبر 2021 17:10

پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2.903 ارب ڈالر رہیں ،گزشتہ سال نومبرمیں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے کہا کہ نومبرمیں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرتھا اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالرکی برآمدات رہیں۔عبدالرزاق داؤد کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف12.2 ارب ڈالرتھا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747 ارب ڈالرکی برآمدات تھیں۔

متعلقہ عنوان :