نئی دلی میں دلت بچی کواغواکے بعد ذ یادتی کا نشانہ بنایاگیا

بدھ 1 دسمبر 2021 17:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک دلت بچی کو اغوا کرنے کے بعد متعدد بارذیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دلی میںنابالغ بچی پر تشدد کیاگیا اور اسے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔تاہم متاثرہ بچی کسی طرح اپنی ماں تک اپنی موجودگی کی اطلاع پہنچانے میں کامیاب رہی جس نے اسے اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑایا۔تاہم ماں اور بیٹی دونوںکو مقدمہ درج کرانے کیلئے پانچ دن تک پولیس اسٹیشن کے چکر لگانے پڑے ۔ پولیس کے مطابق بچی کا طبی معائنہ کراکے اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔