اظہر علی ٹوئٹر پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب

بدھ 1 دسمبر 2021 19:41

اظہر علی ٹوئٹر پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی گرانڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔اظہر علی کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ٹوئٹر پر اظہر کو ان کے آفیشل اکائونٹ سے 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس سے قبل آل رائونڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمداللہ! اب ہم 2 ملین فیملی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شائقینِ کرکٹ سے ان کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلادیش کے دورے کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن ہوجائی اظہر علی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 191 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔قومی کرکٹر نے مارچ سال 2014 میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکانٹ بنایا تھا۔اس کے علاوہ اظہر علی نے ابھی تک اپنے اکانٹ سے دو ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :