راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بھی سپن پچ بنانے پر کام جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے کل اسلام آباد روانہ ہوں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:01

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بھی سپن پچ بنانے پر کام جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2025ء ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کل بروز جمعہ اسلام آباد روانہ ہوں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے بھی اسپنرز کے سازگار وکٹ بنائی جا رہی ہے اور پی سی بی کے پچ انچارج تین دن پہلے ہی راولپنڈی میں پچ تیار کرانے میں مصروف ہیں۔

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکٹر عاقب جاوید کل راولپنڈی پہنچیں گے جہاں وہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا جائزہ لیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ 
پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو کھیل کے چوتھے روز 93 رنز سے شکست دی تھی۔