آسٹریلین کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل

کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹادی گئی تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 اکتوبر 2025 10:57

آسٹریلین کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2025ء ) پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق بنانے لگے۔ 
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف نے ’بھارتی کرکٹرز کا کس طرح سامنا کرنا ہے‘ کے عنوان سے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی۔

(جاری ہے)

 

جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور مچل مارش سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو اسپورٹس ویب سائٹ ( Kayo Sports) نے شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کا مذاق اڑایا۔

آسٹریلین ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے کہا ہاتھ تو یہ (بھارتی کھلاڑی) ملاتے نہیں، انہیں کس طرح ڈیل کرنا ہے؟۔
ہیزل ووڈ نے کہا کہ شوٹ کرنے کے انداز کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔
 
رپورٹ کے مطابق کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹادی گئی تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 19 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔