پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس رکن راجہ اشتیاق احمد کی مجلس عاملہ کے رکن وسیم راجہ کیانی سے اظہار تعزیت

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:43

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس رکن راجہ اشتیاق احمد کی مجلس عاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کانگریس رکن راجہ اشتیاق احمد، مجلس عاملہ کے رکن شہزاد جدون اور انٹرنیشنل گول کیپر جمشید انور رانا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے رکن وسیم راجہ کیانی کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔