کراچی ،پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ

تیسرے کوارٹر فائنل میں ینگ مسلم نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 3-0 سے شکست دے دی

بدھ 1 دسمبر 2021 22:16

کراچی ،پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میں ینگ مسلم اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ مسلم نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ینگ عزیز آباد، سکسٹین اسٹار اور ینگ مسلم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مارٹا وومن فٹبال کلب کے صدر رئیس خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل، آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی، سید محمد حمیدی ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :