پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں باہمی تجارت کی راہ میںدرپیش رکاوٹوں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت دورکریں،حسین خورشید
بدھ 1 دسمبر 2021 23:55
(جاری ہے)
پاکستان اور افغانستان ڈیوٹیز ،ْ ٹیکسوں کی شرح پر نظرثانی کرکے کمی لائیں ۔
نیشنل لاجسٹک سیل پاک افغان باہمی تجارت کی عمل میں تیزی لانے کے لئے ایکسپورٹ کے نظام کو سہل بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ْ پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (TDAP) اورپاکستان کسٹمز ،ْ (NLC) این ایل سی کے باہمی اشتراک سے پاک افغان باہمی تجارت کے حوالے سے چیمبر ہائوس میں اپنی سربراہی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ،ْ نائب صدر جاوید اختر ،ْ سابق سینئر نائب صدور انجینئر منظور الٰہی ،ْ شاہدحسین ،ْ سابق نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ شجاع محمد ،ْ عبداللہ یوسفزئی ،ْ ایگزیکٹو ممبران اعجاز خان آفریدی ،ْ نعیم قاسم ،ْ محمد طارق ،ْ ظہور خان ،ْ وقار احمد اور شمس الرحیم ،ْ احسان اللہ ،ْ اشتیاق محمد ،ْایڈیشنل کلکٹر کسٹمز پشاور شاہد خان ،ْ TDAP کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد ،ْ ڈائریکٹر TDAP سبز علی خان ،ْ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمد ،ْ افغان کمرشل اتاشی فواد ارش ،ْ NLC کے نمائندہ کرنل اے ستار ،ْ افغانستان میں تعینات پاکستان کمرشل قونصلر آصف خان ،ْ تاجروں ،ْ ٹرانسپورٹرز ،ْ ایکسپورٹرز امپورٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار میں پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور ان کے فوری حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے کہاکہ ٹیرف اور نان ٹیرف کے مسائل سمیت بارڈرز پربہتر نظام کی عدم موجودگی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پاک افغان باہمی تجارت ،ْ ٹرانزٹ ٹریڈ میں نمایاں کمی آئی ہے جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نظام متعارف کروانے کی وجہ سے تاجربرادری ،ْ ایکسپورٹرز کو افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے ازالہ کیلئے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے دور کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ تاکہ پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو مزید وسعت دی جاسکے اور پاکستان کی معیشت کو بھی مزید مستحکم کیا جاسکے۔ بعد ازاں سیمینار سے کابل میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر آصف خان نے سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہافغانستان میں قائم ہونیوالی نئی حکومت کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میںمزید چھ ماہ کی توسیع دی گئی اس سے بارڈرز کے دونوں اطراف پربزنس کمیونٹی کا کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ تجارتی ٹرکوں کی نقل حرکت کا بھی مسئلہ حل کردیا گیا ۔ اس کے ساتھ Tir - Cargo کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے جس کے تحت متعدد مال بردار گاڑیاں پاکستان سے براستہ افغانستان سنٹرل ایشیاء ممالک میں بھیجی جاچکی ہیں۔ TDAP کے جنرل منیجر شہزاد خان سیمینار کے شرکاء کو حکومت کی جانب سے پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو تفصیلاً آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.