ماورا حسین نے امیر گیلانی کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

شوبز کیریئر نے مجھے اتنا کچھ دیا جس کی مجھے امید بھی نہیں کی تھی‘ماورا حسین

جمعرات 2 دسمبر 2021 10:50

ماورا حسین نے امیر گیلانی کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) اداکارہ ماورا حسین نے شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل ہونے پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کب تک پیا گھر سدھار جائیں گی۔ماورا حسین نے 30 نومبر کو شوبز انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے اور یہ بھی بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما کب نشر ہوا تھا۔

ماورا حسین نے شوبز مں ایک دہائی مکمل ہونے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ نومبر 2011 میں شروع کی تھی مگر اس ڈرامے کو فروری 2012 میں نشر کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے حساب سے انہیں انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔اداکارہ نے اسی ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران انہوں نے کم از کم 25 ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور تقریبا تمام ہی منصوبے اچھے خاصے کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ایک دہائی کے دوران اپنے ڈرامے کامیاب ہونے پر شکر بھی ادا کیا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبز کیریئر نے انہیں اتنا کچھ دیا جس کی انہوں نے امید بھی نہیں کی تھی۔شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اور بتایا کہ جلد ہی وہ نئے ڈراموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سب سے پسندیدہ اداکار قرار دیا اور لکھا کہ ثبات نامی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

متعلقہ عنوان :