پہلا اومی کرون کیس سعودیہ کیسے پہنچا؟ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا
شمالی افریقی ملک سے مسافر طیارے میں سوار ایک سعودی شہری میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد سعودی عرب ان 21 سے زائد ممالک میں شامل ہوگیا جہاں اومی کرون انفیکشن ریکارڈ کیا گیا
ساجد علی جمعرات 2 دسمبر 2021 11:03
(جاری ہے)
سعودی وزارت صحت کی خصوصی طور پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ نئی قسم کے بارے میں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ، انہوں نے اس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ دنیا اور مملکت کے ماہرین صحت اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی مہلکیت کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم اس مرحلے پر روک تھام علاج سے بہتر ہے اور معیاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔
العلی نے ویکسینیشن پروگرام مکمل کرنے والے لوگوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور سفارش کی کہ جس بھی شخص کو دوسری ڈوز لگنے کے بعد 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے ، خاص طور پر 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لازمی لگوانی چاہیئے کیوں کہ تیسری خوراک کورونا کے خلاف تحفظ کی پیشکش کرتی ہے اور علامات کے ساتھ انفیکشن یا ہلکی بیماری کو روک سکتی ہے۔ انہوں نے نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وزارت سے منظور شدہ توکلنا ایپ کے ذریعے اپنی صحت کی حالت پر نظر رکھیں ، جہاں ضروری ہو خود کو الگ تھلگ رکھیں اور وبائی امراض کے آغاز میں لائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.