پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت مواصلات کے 20 ۔ 2019 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
جمعرات 2 دسمبر 2021 13:28
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ موٹر ویز پر مرمت کا بہت زیادہ کام ہوتا ہے دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اتنی جلدی مرمت کی ضرورت کیسے پڑ گئی، رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او دونوں کو اسی لئے بلایا تھا ۔
مگر ہمیں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ایف ڈبلیو او ملک سے باہر ہیں ۔ این ایچ اے کی جانب سے پی اے سی کو بتایا گیا کہ سیالکوٹ لاہور موٹر ویز پر سروس ایریاز اور پیٹرول پمپس کی تعمیر کے حوالے سے تیزی سے پیش رفت جاری ہے ۔ حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے کے ڈینسٹی ٹیسٹ کی رپورٹس کے برعکس تعمیراتی کام کے حوالے سے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے آڈٹ حکام نے بتایا کہ 56 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 کی رپورٹ منفی آئی اور اسی کنسلٹنٹ سے رجوع کیا گیا جس پر ان کی طرف سے جرمانہ بھی عائدکیا گیا ۔ پی اے سی نے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری مواصلات ظفر محمود کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو ڈی اےسی کی سطح پر نمٹایا جائے ۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ پشاور کراچی کے ملتان سکھر موٹر وے سیکشن کی تعمیر میں دو ارب روپے کی خلاف قواعد اضافی ادائیگی کی گئی ہے ۔ سیکرٹری مواصلات ظفر محمود نے کہا کہ کام کی نوعیت کے حساب سے کسی کسی جگہ بولی بعض اوقات کم یا زیادہ ہو جاتی ہے ۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ایک چیز جب بن جاتی ہے تو پھر دوبارہ جاکر یہ کہنے کا جواز نہیں بنتا تھا کہ آپ نے رقم زیادہ لی ہے واپس کریں ۔ سینیٹر احمد خان نے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے سیمنٹ اور تارکول کی قیمتیں گر گئی تھیں ۔ چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ یہ ڈی اے سی نہیں کرتے ۔ انہوں نے بھی ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے ڈی اے سی کریں ۔ اگر یہ ادارے ڈی اے سے باقاعدگی سے کریں تو یہ مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ منصوبہ ایکنک نے 240 ارب کا منظور کیا ۔ چینی کمپنی نے کم سے کم بولی 406 ارب روپے دی مگر پھر یہ منصوبہ 294 ارب روپے سے مکمل ہوا ۔ پی اے سی نے معاملہ نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ منصوبے شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.