اوورسیز کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہونا ملک کے ساتھ مذاق ہو گا

اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں کے اسپتالوں سے کوئی واسطہ نہیں تو آپ 80 حلقوں کا فیصلہ ان سے کروانے جا رہے ہیں۔سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 17:03

اوورسیز کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہونا ملک کے ساتھ مذاق ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2021ء) :سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہا ہے کہ اوورسیز کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہونا ملک کے ساتھ مذاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں بہت عزیز ہیں کیونکہ وہ ہمارے ہی بھائی ہیں مگر ان کے مفادات ، حالات اور ترجیحات مختلف ہیں۔جن لوگوں نے یہاں رہنا ہی نہیں ان کو یہاں سے مسائل سے کیا لینا دینا۔

ان لوگوں کی سوچ ہی اور ہے ۔ ان کو یہاں کے اسپتالوں سے کوئی واسطہ نہیں تو آپ 80 حلقوں کا فیصلہ ان سے کروانے جا رہے ہیں۔سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ اگر ان حلقوں میں جیت کا دعویٰ موجودہ حکومت کا ہے تو پھر منتخب وزیراعظم اس ملک کے نہیں بلکہ اوور سیز پاکستانیوں کے وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس خیال کو ابھی رد کر دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہو کر پارلیمان جانا چاہئیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال یہ حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈائریکٹ ووٹ ہوں گے۔ہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں،40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا،شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ نے آن لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے، ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے، آئندہ انتخابات سی وی ایم سے یوں گے، اوورسیز پاکستانیز آئی ایم ایف سے زیادہ پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کی کوئی شرط بھی نہیں ہے، 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں، اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے، قوم آگے چلے گئی سیاست دان پیچھے چلے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادارک ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن اب ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے۔