ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کااحتجاج جاری ، او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریض شدید پریشانی کا شکار

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کااحتجاج جاری ،ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز گرفتار ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی اور ان کے خلا ف درج مقدمات کے خاتمے کے لیے ہڑتال پر ہیں جب کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں ہڑتال پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو دو روز کی مہلت دی تھی لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز آج ایمرجنسی سروسز بھی بند کرسکتے ہیں۔دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عزیز جمالی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو ہڑتال یا بائیکاٹ کا حق نہیں، ریڈ زون میں بیٹھے افراد کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا ، ان کے خلاف محکمانہ طور پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :