
بلوچستان حکومت کا 15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان
اسکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے، صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کامران حیدر اشعر
جمعرات 2 دسمبر 2021
21:21

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہیں، اس دوران اس سلسلے کا جھکاؤ ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کی مغرب سے انٹری ہو گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 27 نومبر سے 15 جنوری تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز چھٹی ہو گی۔ جبکہ بلوچستان کے بعد باقی 3 صوبوں میں رواں ماہ کے آخری عشرے سے موسم سرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے چند روز کیلئے بند کیے جائیں گے، جبکہ خیبرپختونخواہ کے سرد علاقوں میں 2 ماہ سے زائد عرصے کی تعطیلات دی جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.