زر مبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی کمی

ملک کے مجموعی ذخائر 22 ارب 49 کروڑ ڈالرز کی سطح تک آگئے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 2 دسمبر 2021 23:58

زر مبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 دسمبر 2021ء) زر مبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 50لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 نومبر تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں 27کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمی کے ساتھ 22 ارب 49 کروڑ تک پہنچ گئے ۔جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ ڈالرز کی کمی کے بعد 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں شیڈول بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 6.48 ارب ڈالر رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی پاکستانی روپیہ دباو کا شکار رہا۔

انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر 176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 177روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید175.20روپے سے بڑھ کر176.40روپے اور قیمت فروخت 175.30روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.30روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر177.80روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید197روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.50روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 234 روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔