سنی اتحاد کونسل اور جماعت الصالحین نے این اے 133میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:14

سنی اتحاد کونسل اور جماعت الصالحین نے این اے 133میں پیپلز پارٹی کی حمایت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے ۔ اس رابطے کے دوران جماعت الصالحین بھی شریک تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سنی اتحاد کونسل اور جماعت الصالحین کی قیادت سے این اے 133کے الیکشن میں اپنے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

قیادت نے مرکزی و صوبائی عہدیداران سے مشاورت کے بعد این اے 133میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت الصالحین کے صدر پیر خالد سلطان نے صوبائی و ضلعی رہنمائوں اورکارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 5دسمبر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے بھرپور تعاون کریں اورہر کارکن کے ووٹ کو یقینی بنائیں۔