مجھے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں: افتخارٹھاکر

پنکچر لگانے اور الیکٹریشن سمیت کئی کام کئے اورپھر تھیٹر کی طرف آ گیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:30

مجھے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں: افتخارٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء)سینئر کامیڈین اداکارافتخارٹھاکرنے کہا ہے کہ پوری دنیامیں تھیٹراورفلم میںجولوگ آتے ہیں وہ پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاںکمرشل تھیٹرکی طرف آنے والے 80سی85فیصد لوگ پڑھے لکھے نہیںہوتے،میں نے اسلام آبادسے تھیٹر شروع کیا،میر ے ایک دوست مجھے تھیٹرکی ریہرسل دکھانے لے گئے اور جب مجھ سے پوچھا گیا ریہرسل کیسے لگی جس پر میں نے کہا اس میں تووہ کردار ہے ہی نہیں جو شائقین کو بٹھائے رکھے اور سلسلہ آگے چل نکلا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرو یومیںافتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں نے پنکچر لگانے اور الیکٹریشن سمیت کئی کام کئے اورپھر تھیٹر کی طرف آ گیا ،میںنے اس کے باوجود پڑھائی نہیںچھوڑی کیونکہ اس کے بغیروقت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے میری جسامت کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر مسکراتے ہیں اسی لئے کامیڈی میری چوائس تھی کیونکہ مجھے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔